Fawad Ali Khan Utmanzai

From a Nagar of Hashtnagar

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

By on May 26, 2017

ایکٹس آف کانڈنس نوجوانوں کی ایک غیرسرکاری تنظیم ہے جو معاشرے میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کی لیئے کام کرتی ہے۔جناب عطیق آفریدی نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر23 مارچ 2016 کو اس تنظیم کی بنیاد رکھی اور گذشتہ ایک سال سے کئی ضرورت مند لوگوں کی مدد کی۔ اگر کسی کو طبی سہولیات حاصل کرنے کے لیئے یا اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے مدد کی ضرورت ہو، کسی غریب بچی کی شادی کیلیئے مالی مدد کرنا ہو یا کسی غریب خاندان کے مستقل آمدنی کے ذرائع ڈھونڈنے میں مدد کرنا ان سب ضروریات کو پورا کرنے میں یہ تنظیم اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایکٹس آف کانڈنس نے اپنی سالگرہ ایس او ایس ویلیج میں بے گھر بچوں کے ساتھ گزار کر ایک منفرد روایت کی بنیاد رکھی۔ یوم پاکستان کے دن اُن بچوں کے ساتھ اُس رنگین تقریب میں رضاکاروں نے شرکت کرکے اُنکو تُخفے بھی پیش کی جس نے بچوں کی خوشیاں دوبالہ کردی۔ ایسے ہی قومی دنوں پر ہمیں اپنے قمیتی وقت سے وقت نکال کر ان بے سہارا اور بے گھر بچوں کے ساتھ کچھ وقت ضرور گزارنی چاہیےکیونکہ یہ بچے بھی ہمارے اس معاشرے کا ایک حصہ ہے۔ اگھر کسی وجہ سے یہ اپنوں سے الگ ہوچکے ہیں تو ہمیں چاہیےکہ اُن کواس معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیئے بھرپورساتھ دیں۔ ایکٹس آف کانڈنس مستقبل میں بھی اسی طرح معاشرے میں بے گھر بچوں کے لیئے اپنا کام جاری رکھینگے۔

Image may contain: 8 people, people standing and outdoor

 مزدور طبقہ اس معاشرے کا سب سے کمزور طبقہ گنا جاتا ہے کیونکہ ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ یوم مئی کی چھٹی پر جہاں بہت سارے لوگ اس دن کو محض ایک چھٹی کے طور پر منا رہے تھے تو اس تنظیم نے اپنے رضاکاروں کو جمع کرکے اس دن کو مزدوروں کے ساتھ گزارنے کا سوچ لیا۔ اسی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تنظیم نے اس سال یوم مزدور کے موقع پر اسلام آباد کے پشاور موڑ میں کھانے پینے کا انتظام کیا تھا جسمیں رضاکاروں نے بھرپور شرکت کرکے مزدوروں کے ساتھ وقت گزارا اور اپنا ہونے کا احساس دلایا۔ مجھے آج بھی اُن مزدوروں کے چہروں پہ آنے والے خوشیاں یاد ہیں۔ تنظیم کی رضاکاروں نے لاہور اور پشاور میں بھی اسی طرح کے سرگرمی منعقد کرکے معاشرے کے کے لوگوں کو محبت اور بھائی چارے کا ایک پیغام دیاہے۔ نوجوانوں کو اس طرح کے سرگرمیوں میں ذیادہ سے ذیادہ شرکت کرنے سے وہ اس ملک میں غریب اور ضرورتمند لوگوں کے دکھ درد میں شامل ہونگے اور انکی دکھ درد کو سمجھ کر اسکو مستقل طور پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

Image may contain: 6 people, people smiling, people standing and outdoor

ایکٹ آف کائینڈنس کے زیر اہتمام ایبٹ آباد کے علاقے بودلہ میں رمضان المبارک سے پہلے تیس خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ تنظیم کے رضاکاروں نے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں مختلف شہروں میں سحری اور افطاری تقسیم کرنے کا ارادہ کیا ہے جسمیں اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، پشاور، لاہور، کوئٹہ، سیالکوٹ اور کراچی شامل ہیں۔ اس تنظیم کے نوجوانوں کے جوش وجذبے کو دیکھ کر مجھے علامہ اقبال کا وہ شعر یاد آتا ہے جسمیں وہ فرماتے ہے

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
Image may contain: 1 person, standing and outdoor
مجھے اُمید ہے کہ یہ تنظیم اسی طرح اس ملک کے غریب عوام کے دکھ درد کو بانٹ کر عام انسان کے ذندگی میں آسانی لاتے رہینگے ۔ ہمیں ایسے تمام تنظیموں کی مدد کرنی چاہیئے تاکہ یہ اپنے کام کے دائرہ کار کو اور بڑھاکر ذیادہ سے ذیادہ انسانوں کی مدد کرسکے۔
اللہ ہم سب کو اپنے آس پاس رہنے والے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی توفیق دیں۔ آمین۔

Click to Visit Website of “Acts of Kindness”Click to Visit Facebook Page of “Acts of Kindness”Click to Join “Acts of Kindness”

Facebook Comments


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *