Fawad Ali Khan Utmanzai

From a Nagar of Hashtnagar

محمدعلی سعید فاونڈیشن اور پھلدار پودوں کی شجرکاری

By on April 9, 2017

مُجھ سے اکثردوست واحباب پوچھتے ہیں کہ یہ جو پھلدار درخت لگانے کے لیے آپ جاتے ہو وہ کہا سے آتے ہیں؟ عطیہ کرنے والے کا اس میں مقصد کیا ہے؟

تو میں آپ کو یہ بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ یہ پودے محمد علی سعید فاونڈیشن کے طرف سے عطیہ کیے جاتے ہیں۔ اس پودوں کو لگا نے کا مقصد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔ محمد علی سعید فاونڈیشن محمد علی سعید کے وفات کے بعد اُسکے خاندان نے شروع کی اور محمد علی سعید کے ایصال ثواب کے لیے دس لاکھ پھلدار پودے پورے پاکستان میں لگا نے کا کام شروع کیا۔ فاونڈیشن نے پہلے اسلام آباد سے اس نیک کام کا آغار کیا اور آہستہ آہستہ اب پورے ملک میں اپنے دائرے کو بڑھا رہے ہیں۔ فاونڈیشن نے اب تک تقریباً بارہ ہزار پھلدار پودے ملک کے مختلف شہروں میں لگائے ہیں۔ میں یہاں یہ واضح کرتا چلوں کہ محمد علی سعید فاونڈیشن صرف اُنکے خاندان کے لوگوں کے تعاون سے چلتا ہے اور باہر کے کسی بھی ادارے یا شخص سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔ ہاں صرف اگر چاہیے تو اُن لوگوں کی شمولیت چاہیے جو نیکی کے اس کام میں اپنے ہاتھ سے پودے لگاکر رضاکار کے طور پر اس خاندان کا ہاتھ بٹھائے۔

میں اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ محمد علی سعید کے خاندان کو اور تمام رضاکار جو اس نیک کام میں انکے ساتھ شامل ہوتے ہیں اُن سب کواس نیک کام کا اجر عظیم دیں اور محمد علی سعید کو اسکا ثواب پہنچا دیں۔ آمین۔

Facebook Comments


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *