Fawad Ali Khan Utmanzai

From a Nagar of Hashtnagar

ماہانہ پنشن کے لیے – اب قطار نہ انتظار

By on April 8, 2017

کچھ دنوں پہلے میرے ایک دوست نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے وساطت سے حکومت وقت کی توجہ ایک ایسے مسئلے کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی جو ماضی میں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں بزرگ لوگوں کو اتنا ذلیل نہیں کیا جاتا جتنا اس مملکت خداداد پاکستان میں کچھ سرکاری ادارے کراتے ہیں۔ وہی لوگ اس درد کو سمجھ سکتے ہیں جسکے سینے میں دل ہو نہ کہ پتھر۔ میرے دوست نے جب بھی ان لوگوں کو دیکھا تو اُنکا دل ہمیشہ اُن بزرگ شہریوں کے غم میں دُکھ سے بھر جاتا ہے مگر کیا کریں اُسکے بس کی بات نہیں کے اُن بزرگوں کی مدد کر سکے ہاں زمداروں تک اُن لاچار بزرگوں کے خق میں آواز اُٹھا کر پہنچانے کی کوشش ضرور کی ہے۔ میں نے خود جب بھی ان بزرگوں کو بینک کے سامنے لمبی قطاروں میں خوار ہوتے ہوئے دیکھے ہیں تو دل کی دھڑکن ضرور اُن کے غم میں تیز ہو چُکا ہے اور ایک عام انسان کر بھی کیا سکتا ہے ایسے موقعہ پر بس افسوس ہی کر سکتا ہے۔

لیکن کیا ہمارے غمزدہ ہونے سے یا صرف حکومت وقت کو موردالزام ٹہرانے سے اُن بزرگوں کی کوئی دادرسی ہوتی ہیں یا نہیں۔ بلکل بھی نہیں کیونکہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ہمیں آگے بڑنا ہوگا اور اُن بزرگوں کی راہنمائی کرکے اُن کو اس غذاب سے نکالنا ہوگا۔ اس معاشرے میں بہت سے پڑھے لکھے نوجواں ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ حکومت نے اُن پنشنرز کئ لیے ایک نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے اُس کے بارے میں علم اپنے آس پاس کے تمام پنشنرز تک پہنچائیں۔ اُن کئ اس سلسلے میں مدد کرکے اُن کو اس قطار میں کھڑے ہونے کی مصیبت سے چھٹکارا دلانے میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

یہ بزرگ جو اپنے زندگی کا کافی خصہ اس مملکت خداداد پاکستان کے خدمت میں گزار چکے ہوتے ہیں آج کل بینکوں کے سامنے قطار میں گرمی سردی میں سسک سسک کر اپنے پنشن کے لئے کھڑے ہو تے ہیں۔ حکومت پاکستان کو آخر کار ان بزرگوں پر ترس آچکا ہے اور اب ماہانہ پنشن اے ٹی ایم مشین کے ذریعے نکالنے کا کام شروع ہو چکا ہے لیکن پتہ نہیں اس تبدیلی پر کام اتنے سُست روی سے کیوں کیا جا رہا ہے۔
میرے خیال میں سرکاری اداروں نے پنشن لیئےوالوں کی صحیح رہنمائی نہیں کی یا پنشن لینے والوں کے عدم دلچسپی اس سُست روی کی ایک وجہ ہے۔

پاکستان کی ایک شہری کی حیصیت سے یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے علاقے کے پنشن لینے والوں کی اس مد میں رہنمائی کریں۔ نیجے تصویر کے مطابق تمام پنشنرز اپنے اکاونٹ میں پنشن منتقل کرنے کے سہولت کو اپنانے میں اُن کا مدد کریں اور اُن بزرگوں کو گرمی سردی میں بینکوں کے سامنے قطار بناکر کھڑے ہونے سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 یہاں کلک کرکے فارم حاصل کریں

Facebook Comments

Take Surveys and Earn Money Click Here!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *