Fawad Ali Khan Utmanzai

From a Nagar of Hashtnagar

وزراء، مارگلہ ہلز اور پگڈنڈی نمبر پانچ

By on March 26, 2017

مارگلہ ہلز کے خوبصورت پگڈنڈی نمبر پانچ پر کل خیبر پختونخواہ کے تین وزراء کے ساتھ اتفاقی ملاقات ہو گئی۔ ٍشہرام خان ترکئی(صوبائی وزیرصحت) محمدعاطف خان ( صوبائی وزیر تعلیم) اور شاہ فرمان خان (صوبائی وزیر پبلک ہلتھ انجینئرنگ ) سے ہائیکنگ کے دوران گفتگو سے معلومات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا۔ ویسے تو ٹیلی ویژن پر کافی دفعہ انکو دیکھا اور سُنا گیا ہے لیکن وفاقی دارلحکومت کی کُھلی فضاء میں مارگلہ کے پہاڑی چٹانوں پر بیٹھ کرپرندوں کےمدھر چہچہاہٹ میں اپنے صوبے میں ہونے والے تبدیلی کا ذکر سُننا ایک منفرد تجربہ ہے۔ ویسے تو اینکرز مشکل سے ہی کسی سیاستدان کی بات مکمل ہونے دیتے ہیں اور ہم یہی سمجھتے رہے کہ تمام اینکرز ایسے ہی ہیں لیکن اس ملاقات میں پہلی دفعہ پتہ چلا کے نہیں کچھ اینکرز کبھی کبھار بات پوری بھی سُن لیا کرتے ہیں اور اسلام آبادٹونائٹ کا میزبان رحمان اظہر اٰن میں سےایک ہے۔

Facebook Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *